اسلام آباد: صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف نے برطانوی ملکہ الزبتھ دوم کے انتقال پر تعزیت اور برطانوی عوام اور حکومت سے یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ملکہ الزبتھ دوم کی تصویر شیئر کرتے ہوئے صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ ہم شاہی خاندان، برطانوی حکومت اور عوام سے پر خلوص تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔
اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل دورے کیلئے اسلام آباد پہنچ گئے
ٹوئٹر پیغام میں صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے برطانیہ سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ملکہ الزبتھ دوم کے انتقال پر افسوس ہے جو برطانیہ کی تاریخ میں دوسری طویل ترین شاہی حکمران ثابت ہوئیں۔
https://twitter.com/PresOfPakistan/status/1567934211637628940
دوسری جانب وزیر اعظم نے بھی ملکہ الزبتھ دوم کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ برطانیہ کی قابلِ احترام ملکہ کے انتقال پر بے حد افسردہ ہوں جس پر ہم برطانیہ اور دیگر دولت مشترکہ اقوام کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔
Deeply grieved at the passing of Her Majesty Queen Elizabeth II. Pakistan joins the UK & other Commonwealth nations in mourning her death. My heartfelt condolences to the Royal Family, people & government of the UK. @10DowningStreet @RoyalFamily
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) September 8, 2022