اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس پاکستان کے 2 روزہ دورے کیلئے اسلام آباد پہنچ گئے ہیں، ائیر پورٹ پر ان کا استقبال وزیر مملکت برائے خارجہ حنا ربانی کھر اور دیگر اعلیٰ حکام نے کیا۔
تفصیلات کے مطابق اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر حالیہ دنوں میں ہی پاکستان کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے دورے کا اعلان کیا تھا۔ اقوامِ متحدہ کا کہنا ہے کہ پاکستان کا 1 تہائی حصہ سیلاب سے متاثر ہے۔
Upon his arrival, UN Secretary General @antonioguterres was received by MOS @HinaRKhar in #Islamabad.
UNSG is on a #SolidarityVisit to #Pakistan from 9-10 September 2022 to express support in wake of devastating #FloodsInPakistan.
????????????????????#UNSGinPak pic.twitter.com/pKo7Tk6ZAY
— Ministry of Foreign Affairs – Pakistan (@ForeignOfficePk) September 8, 2022
اسلام آباد ائیرپورٹ پر حنا ربانی کھر سمیت وزارتِ خارجہ حکام نے اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل کا استقبال کیا اور انہیں پاکستان میں خوش آمدید کہا۔ انتونی گوتریس پاکستان کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے دورے کیلئے مختلف صوبوں میں جائیں گے۔
پاکستان کے سیلاب زدہ علاقوں کے دورے کے موقعے پر اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل کو ملک بھر میں سیلاب سے ہونے والی تباہ کاریوں اور جانی و مالی نقصانات پر بریفنگ دی جائے گی۔ اقوامِ متحدہ ماضی قریب میں بھی پاکستان کیلئے عالمی برادری سے امداد کی اپیل کرچکا ہے۔
اسلام آباد ائیرپورٹ آمد کے موقعے پر گفتگو کرتے ہوئے اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا کہ پاکستان کا 33 فیصد حصہ سیلاب سے متاثر ہوا، عالمی برادری مصیبت میں گھرے ہوئے افراد سے یکجہتی کا اظہار کرے۔ میں بھی یہاں اظہارِ یکجہتی کیلئے آیا ہوں۔
سیکریٹری جنرل اقوامِ متحدہ نے سیلاب زدہ افراد سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث تباہ کاریوں سے نبرد آزما ہے۔ میری عالمی برادری سے اپیل ہے کہ پاکستانی قوم کے سیلاب زدہ افراد کی بڑے پیمانے پر مالی امداد کی جائے۔