دبئی:انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ایشیا کپ کے میچ کے دوران پاکستانی بیٹر آصف علی اور افغانستان کے بولر فرید احمد پر میچ فیس کا 25 فیصد جرمانہ کردیا۔
انٹر نیشنل کرکٹ کونسل نے گزشتہ روز ایشیا کپ کے میچ میں آصف علی اور فرید احمد کے درمیان گرما گرمی کے معاملے پر اپنا فیصلہ دے دیا ہے۔
واضح رہے کہ میچ کے دوران آصف علی اور افغانستان ٹیم کے فاسٹ بولر فرید احمد کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا تھا۔میچ ریفری نے لیول ون ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر دونوں کھلاڑیوں پر جرمانہ عائد کیا۔
افغان بولر فرید احمد نے آصف علی کو آؤٹ کرنے کے بعد غیر مناسب زبان استعمال کی اور نازیبا اشارے کیے، رد عمل کے طور پر آصف علی نے بیٹ اٹھایا اور اس دوران گرما گرمی دیکھی گئی۔ میچ کے بعد دونوں کھلاڑیوں کو میچ ریفری نے طلب کیا اور سماعت کی۔
مزید پڑھیں:ایشا کپ: بھارت نے اپنے آخری میچ میں افغانستان کو شکست دیدی