پاکستان کونسیم شاہ کی صورت ہیرا مل گیا: بھارتی اداکارہ

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان کونسیم شاہ کی صورت ہیرا مل گیا: بھارتی اداکارہ
پاکستان کونسیم شاہ کی صورت ہیرا مل گیا: بھارتی اداکارہ

بھارتی اداکار سُربھی جوتی بھی افغانستان کے خلاف نسیم شاہ کی کارکردگی پر ان کے گُن گانے لگیں۔

نسیم شاہ نے گزشتہ روز کھیلے گئے میچ میں افغان بولر فضل حق کو آخری اوور میں دو چھکے مار کر افغانستان کو دھول چٹادی تھی اور پاکستان میچ ایک وکٹ سے جیت کر ایشیا کپ کے فائنل میں پہنچ گیا تھا۔

پاکستانی فاسٹ بولر نسیم شاہ کے شاندار چھکوں کی ہر جانب دھوم مچی ہوئی ہے، ایسے میں بھارتی اداکارہ بھی نسیم شاہ کی تعریف کئے بغیر نہ رہ سکیں۔

بھارتی اداکارہ سُربھی جوتی نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں لکھا کہ پاکستان کو یقینی طور پر ہیرا مل گیا ہے، اداکارہ نے اپنی ٹوئٹ میں نسیم شاہ کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔

ایک اور ٹوئٹ میں سُربھی نے لکھا کہ ایشیا کپ میں کیا ہورہا ہے یقین نہیں آرہا۔

مزید پڑھیں:متھیرا بھی کوہلی کی فین، اصل وجہ سامنے آگئی

واضح رہے کہ اس سے قبل بھارتی اداکارہ اور ماڈل گرل اروشی روٹیلا کی جانب سے پاکستانی فاسٹ بولر نسیم شاہ کی ویڈیو اسٹوری پوسٹ کی گئی تھی۔جس کے بعد سوشل میڈیا میمز کا طوفان برپا ہوگیا تھا۔

Related Posts