الیکشن کمیشن کا ملک میں تمام ضمنی انتخابات ملتوی کرنے کا فیصلہ

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

الیکشن کمیشن کا ملک میں تمام ضمنی انتخابات ملتوی کرنے کا فیصلہ
الیکشن کمیشن کا ملک میں تمام ضمنی انتخابات ملتوی کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: ملک بھر میں ہونے والی حالیہ بارشوں کے باعث بننے والی سیلابی صورتحال کے پیش نظر الیکشن کمیشن نے ملک کے مختلف حلقوں میں 11، 25 ستمبر اور 2 اکتوبر کو ہونے والے ضمنی انتخابات ملتوی کردیئے۔

چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدارت الیکشن کمیشن میں اہم اجلاس کا انعقاد کیا گیا، جس میں ضمنی انتخابات کے انعقاد اور سیلاب کے حوالے سے غور کیا گیا۔

چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدارت اجلاس میں 11، 25 ستمبر اور 2 اکتوبر کو قومی و صوبائی اسمبلی کے 13 حلقوں میں ہونے والے ضمنی الیکشن ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ ضمنی الیکشن کی صرف پولنگ کی تاریخوں کو ملتوی کیا گیا ہے، ضمنی الیکشن کے باقی مراحل شیڈول کے مطابق ہوں گے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق سیلاب کے باعث سکیورٹی ادارے امدادی سرگرمیوں میں حصہ لے رہے ہیں، خیبرپختونخوامیں دہشت گردی اور سیلاب کے باعث نقل مکانی کے باعث مقررہ تاریخوں پر ضمنی انتخابات کا انعقاد ممکن نہیں ہے، حالات کی بہتری اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی دستیابی پر نئی تاریخوں کااعلان کیاجائیگا۔

الیکشن کمیشن کے مطابق قومی اسمبلی کے 10اورپنجاب اسمبلی کے3 حلقوں پر ضمنی انتخابات کو ملتوی کیا گیا ہے۔

این اے 157 ملتان اور پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 139 شیخوپورہ اور پی پی 239 بہاولنگر میں 11 ستمبر کوہونے والے ضمنی انتخابات ملتوی کیے گئے ہیں۔

پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 209 میں 2 اکتوبر کو ہونے والا ضمنی الیکشن بھی ملتوی کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:توہین عدالت کیس، عمران خان پر فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ

اس کے علاوہ قومی اسمبلی کے 9 حلقوں میں 25 ستمبر کو الیکشن کو ہونا تھے جن میں عمران خان پی ٹی آئی کی جانب سے امیدوار ہیں، یہاں بھی الیکشن ملتوی کردیے گئے ہیں۔

Related Posts