ملک بھر میں پاک بحریہ کا قومی دن ملی جوش و جذبے سے آج منایا جارہا ہے

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ملک بھر میں پاک بحریہ کا قومی دن ملی جوش و جذبے سے آج منایا جارہا ہے
ملک بھر میں پاک بحریہ کا قومی دن ملی جوش و جذبے سے آج منایا جارہا ہے

اسلام آباد: ہمسایہ ملک سے جنگ 1965ء میں پاکستان کی بری، ، بحری اور فضائی افواج نے دشمن کے دانت کھٹے کر دئیے اور 8 ستمبر کا دن اس حوالے سے یادگار رہے گا کہ طیارہ بردار جہاز نہ ہونے کے باوجود بحریہ نے پیشہ ورانہ مہارت کی داستانیں لکھ ڈالیں۔

تفصیلات کے مطابق آپریشن دوارکا میں پاک نیوی نے دشمن پر وہ ہیبت طاری کی کہ آج تک بھارت کو پاکستان پر بحری حملے کی جرأت نہ ہوسکی۔ پاکستان کے پاس صرف ایک ہی آبدوز تھی ۔آبدوز غازی نے تن تنہا بھارتی بیڑے کو بحیرۂ عرب کے پانیوں میں پیش قدمی سے مسلسل باز رکھا اور دشمن کو تابڑ توڑ حملوں سے حیران و پریشان کرنے کا سلسلہ بھی جاری رکھا۔

یہ بھی پڑھیں:

یومِ بحریہ نیوی کے سرفروشوں کی لازوال قربانیوں کی یاد دلاتا ہے۔نیول چیف

تاریخ کے صفحات پر رقم کی گئی یہ پاک بحریہ کی بھارت کے مقابلے میں سمندر میں حاصل شدہ یہ پہلی اہم ترین کامیابی ہے جسے آج تک دُنیا یاد کرتی ہے اور آج اسی حوالے سے پوری قوم پاک بحریہ کے افسران اور جوانوں کو خراجِ عقیدت پیش کر رہی ہے جنہوں نے دن رات ایک کرکے ملک و قوم کی خدمات کی۔ 

نیول چیف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی کا کہنا ہے کہ ہر سال 8 ستمبر کے روز منایا جانے والا یومِ بحریہ نیوی کے سرفروشوں کی لازوال قربانیوں اور جوش و جذبے کی یاد دلاتا ہے۔ قوم کے بہادر سپوتوں نے دشمن کا غرور خاک میں ملا دیا۔

 ملک بھر میں یومِ بحریہ کے موقعے پر قوم کے نام اپنے پیغام میں نیول چیف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے کہا کہ 8 ستمبر کا دن پاک بحریہ کی تاریخ میں رقم کیے گئے سنہری باب کی حیثیت رکھتا ہے اور نیوی کے سرفروشوں کی لازوال قربانیوں کی یادگار ہے۔

Related Posts