یومِ بحریہ نیوی کے سرفروشوں کی لازوال قربانیوں کی یاد دلاتا ہے۔نیول چیف

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

یومِ بحریہ نیوی کے سرفروشوں کی لازوال قربانیوں کی یاد دلاتا ہے۔نیول چیف
یومِ بحریہ نیوی کے سرفروشوں کی لازوال قربانیوں کی یاد دلاتا ہے۔نیول چیف

نیول چیف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے کہا ہے کہ ہر سال 8 ستمبر کے روز منایا جانے والا یومِ بحریہ نیوی کے سرفروشوں کی لازوال قربانیوں اور جوش و جذبے کی یاد دلاتا ہے۔ قوم کے بہادر سپوتوں نے دشمن کا غرور خاک میں ملا دیا۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں یومِ بحریہ آج منایا جارہا ہے۔ اس موقعے پر قوم کے نام اپنے پیغام میں نیول چیف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے کہا کہ 8 ستمبر کا دن پاک بحریہ کی تاریخ میں رقم کیے گئے سنہری باب کی حیثیت رکھتا ہے اور نیوی کے سرفروشوں کی لازوال قربانیوں کی یادگار ہے۔

چیف آف نیوی اسٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے ککہا کہ پاک بحریہ کے جہازوں نے تاریخی آپریشن سومنات کے دوران بھارتی بندرگاہ دوارکا پر حملہ کرکے بھارتی ریڈار اسٹیشن تباہ کرنے کے ساتھ دشمن کے دانت بھی کھٹے کردئیے۔ ہماری واحد آبدوز غازی نے بحرِ ہند میں راج قائم کر لیا۔

امیر البحر ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے کہا کہ آبدوز غازی نے پوری بھارتی بحری فوج کو بھارت کی بندرگاہ میں ہی مفلوج کرکے رکھ دیا۔ آج بحریہ خطے میں ایک مضبوط و مستحکم بحری قوت کی شناخت رکھتی ہے۔ ہم عالمی بحری افواج کے ساتھ مل کر مشترکہ میری ٹائم سکیورٹی اقدامات اٹھار ہے ہیں۔

سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے کہا کہ مشترکہ میری ٹائم سکیورٹی اقدامات کے ذریعے عالمی پانیوں میں امن و استحکام یقینی بنایا جارہا ہے۔ آج کے دن نیوی آفیسرز، سیلرز اور سویلینرز ملک کے دفاع اور کسی بھی جارحیت کی صورت میں خون کے آخری قطرے تک ثابت قدم رہنے کیلئے پر عزم ہیں۔

Related Posts