دبئی:متحدہ عرب امارات میں جاری ایشیاء کپ 2022کے دوران پاکستانی وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان بھارت کے خلاف میچ کے دوران انجری کے باعث گھٹنے میں تکلیف محسوس کررہے تھے، جس کے بعد ان کی افغانستان کے خلاف ہونے والے میچ شرکت مشکوک ہوگئی تھی۔
پی سی بی ذرائع کے مطابق وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان آج آرام کریں گے، وہ آئی سی سی اکیڈمی گراونڈ میں شیڈول پاکستان کے ٹریننگ سیشن میں شرکت نہیں کریں گے۔
پی سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان کل افغانستان کے خلاف میچ کی سلیکشن کے لیے دستیاب ہیں۔
مزید پڑھیں:ایشیا کپ سپر 4 مرحلہ، سری لنکا کا بھارت کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ