کراچی: ملک میں حالیہ ریکارڈ بارشوں کے باعث سیلابی صورتحال ہے، جس کا براہ راست اثر زراعت کے شعبے پر پڑا ہے، اس ساری صورتحال کے پیش نظر ایک بار پھر گندم کا بحران پیدا ہونا شروع ہوگیا ہے۔
ذرائع کے مطابق راجن پور اور فاضل پور گوداموں میں ساڑھے تین لاکھ ٹن گندم ضائع ہو گئی،چیئرمین فلور ملز ایسوسی ایشن پنجاب طاہر ملک کے مطابق آٹے کی قلت میں اضافے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے، اس حوالے سے حکومت کو فوری طور پر اقدامات کرنا ہوں گے۔
چیئرمین فلور ملز ایسوسی ایشن طاہر ملک کے مطابق ہمیں جتنا کوٹہ مل رہا،پسائی کر رہے ہیں اگر یہی کچھ رہا تو آٹے کی قلت پیدا ہوجائے گی، حکومت اس حوالے سے فوری اقدامات کرے۔
مزید پڑھیں:سیلاب کے باعث رواں مالی سال ملکی برآمدات متاثر، ہدف حاصل نہ ہونے کا خدشہ