ہمیں عمران خان سے نمٹنا پڑے گا، مریم نواز کی پی ٹی آئی چیئرمین پر تنقید

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ہمیں عمران خان سے نمٹنا پڑے گا، مریم نواز کی عمران خان پر تنقید
ہمیں عمران خان سے نمٹنا پڑے گا، مریم نواز کی عمران خان پر تنقید

لاہور: سابق وزیراعظم عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے لکھا ہے کہ ہمیں اس سے نمٹنا پڑے گا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے مریم نواز نے لکھا کہ عمران خان کا پاکستان کے بارے میں موقف مشروط ہے اگر فوج غیر جانبدار رہی تو کیچڑ اچھالوں گا۔ اگر عدالتوں نے میرے جرائم کو قانونی قرار نہ دیا تو ان کے خلاف بولوں گا۔

مریم نواز نے مزید لکھا کہ اگر الیکشن کمیشن نے غیر ملکی فنڈنگ کی چوری کو بے نقاب کیا تو ان کی سالمیت پر حملہ کروں گا، اس لعنت سے نمٹنا پڑے گا۔

مریم نواز نے ایک اور ٹویٹ میں لکھا کہ ان ماؤں کو سلام جو اپنی گود میں بیٹوں کو دھرتی کی حفاظت کا درس دیتی ہیں، ان کی شہادت پر دعا کرتی ہیں وطن ہمیشہ قائم رہے۔

مزید پڑھیں:عدالت کا عمران خان کو دہشت گردی کے مقدمے میں شامل تفتیش ہونیکا حکم

ان بیٹوں کو سلام جو وردی پر پرچم لگا کر جاتے ہیں اور پرچم میں لپٹ کر واپس آتے ہیں۔ یہ قوم شہیدوں کی، ان کے گھر والوں کی مقروض ہے۔ پاکستان پائندہ باد

Related Posts