ملک کے مشہورومعروف اداکار شمعون عباسی نے مہوش حیات سمیت پاکستانی شوبز شخصیات پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں سیلاب کا بالی ووڈ سے کیا تعلق ہے؟ ہم بھارتی فنکاروں کو اپنے معاملات سے الگ کیوں نہیں رکھتے؟
حال ہی میں مہوش حیات سمیت دیگر شخصیات نے پاکستان میں سیلاب سے ہونے والے بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصان پر بالی ووڈ شخصیات کی خاموشی کو موضوعِ بحث بنایا۔ مہوش حیات نے کہا کہ مصیبت کی کوئی قومیت، نسل یا مذہب نہیں ہوتا۔
کیا مہیش بھٹ مسلمان ہوچکے ہیں؟ کنگنا نے نیا پنڈورا بکس کھول دیا
اپنے حالیہ بیان میں مہوش حیات کا کہنا تھا کہ بھارتی اداکاروں کیلئے موقع ہے کہ وہ قوم پرستی سے آگے نکل کر اپنے مداحوں کا خیال کریں جبکہ اس وقت پاکستان کیلئے ایک دو الفاظ بولنا غلط نہیں ہوگا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں اداکار شمعون عباسی نے کہا مجھے سمجھ میں نہیں آتا پاکستانی شوبز شخصیات اور شوبز کے پیج کیوں چاہتے ہیں کہ بھارتی اداکار پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریوں پر بات کریں۔
I don't understand why Pakistani celebrities and entertainment pages want Bollywood actors to talk about our devastating situation regarding the floods In Pakistan
Why does it matter so much what is this obsession about Bollywood that we can't leave them alone and focus on pak.— Shamoon Abbasi (@shamoonAbbasi) September 4, 2022