قومی ایئر لائن کا 5 نئے جدید طیارے خریدنے کا فیصلہ

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

قومی ایئر لائن کا 5 نئے جدید طیارے خریدنے کا فیصلہ
قومی ایئر لائن کا 5 نئے جدید طیارے خریدنے کا فیصلہ

کراچی: قومی ایئرلائن(پی آئی اے) نے 5 جدید طیارے خریدنے کا فیصلہ کیاہے، نئے جدید طیارے 6 سال کی ڈرائی لیز پر لیے جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق پی آئی اے کی جانب سے بزنس پلان پر عمل درآمد جاری ہے، پی آئی اے نے بیڑے میں 5 جدید طیارے خریدنے کا فیصلہ کرلیا۔

پی آئی اے فلیٹ میں وائیڈ باڈی طیارے شامل کرے گی، نئے جدید طیارے 6 سال کی ڈرائی لیز پر لیے جائیں گے۔پی آئی اے نے اس حوالے سے ٹینڈر طلب کرلئے ہیں۔

قومی ایئر لائن کی جانب سے خریدے جانے والے نئے طیارے ان فلائٹ کنیکٹیویٹی اور ان فلائٹ انٹرٹینمنٹ کی سہولت کے حامل ہوں گے۔فلیٹ میں شامل نئے طیاروں میں 250سے 320مسافروں کے بیٹھنے کی گنجائش ہوگی۔

یاد رہے جولائی میں پی آئی اے کے بیڑے میں ایک ایئر بس 320 طیارہ شامل کیا گیا تھا، یہ رواں سال کا دوسرا ائیربس 320 طیارہ شارجہ سے پاکستان پہنچا تھا۔

مزید پڑھیں:پی آئی اے کی چین کی طرف سفر کرنے والے طلبہ کیلئے کرائے کم کرنے کی پیشکش

یہ طیارہ نئی نشستوں، جدید اور آرام دہ کیبن سے لیس ہے جس کی وجہ سے سفری سہولیات اور پی آئی اے کے پروڈکٹ کا معیار بہتر ہوگا۔

Related Posts