پاکستان کی فتح، ڈریسنگ روم میں پاکستانی کھلاڑیوں کے جذباتی مناظر

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان کی فتح، ڈریسنگ روم میں پاکستانی کھلاڑیوں کے جذباتی مناظر
پاکستان کی فتح، ڈریسنگ روم میں پاکستانی کھلاڑیوں کے جذباتی مناظر

متحدہ عرب امارات میں جاری ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے سپر فور مرحلے میں پاکستان کا بھارت کے ساتھ دلچسپ مقابلہ رہا، پاکستان نے  بھارت کو آخری اوور میں 5 وکٹوں سے شکست دے کر نہ صرف پاکستانیوں کے دل جیت لیے بلکہ ہار کا حساب بھی برابر کر دیا۔

گزشتہ روز ایشیا کپ 2022 ٹورنامنٹ کے سُپر فور مرحلے میں پاکستان اور بھارت کے درمیان دلچسپ مقابلہ ہوا، یہ کھیل آخری گیند تک غیر یقینی کی سی صورتحال پیش کرتا رہا۔

میچ کی آخری گیندوں کے دوران جہاں شائقینِ کرکٹ اپنا دل تھامے بیٹھے تھے وہیں پاکستانی کرکٹرز بھی ڈریسنگ روم میں بے چین نظر آرہے تھے۔

میچ کی آخری گیند کے دوران پاکستانی ڈریسنگ روم کے کچھ دلچسپ مناظر ویڈیو میں محفوظ کرلیے گئے، جسے پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری بھی کیا گیا۔

یہ دلچسپ ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے، جبکہ صارفین کی جانب سے ان مناظر کو بے حد پسند بھی کیا جارہا ہے۔

پی سی بی کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ قومی کپتان بابر اعظم شیشے کے اندر اور رضوان شیشے سے باہر پریشان اور بے چین  کھڑے ہیں جبکہ فاسٹ بولر نسیم شاہ، شاداب اور حارث رؤف بیٹھے منہ پر ہاتھ رکھے میچ دیکھ رہے ہیں اور ایک دوسرے کو حوصلہ دے رہے ہیں۔

لیکن پاکستانی کھلاڑی ٹیم کو جیسے ہی جیتتے دیکھتے ہیں تو صارفین کی طرح ان کا بھی خوشی کے مارے کوئی ٹھکانہ نہیں رہتا۔ ویڈیو میں جیت پرشاداب خوشی سے اچھلتے دیکھے گئے جبکہ بابر دیگر کھلاڑیوں سے جذبات میں گلے ملتے بھی دیکھائی دیے۔

Related Posts