عائشہ عمر کی سر کے بل ورزش کرنیکی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ عائشہ عمر کی سر کے بل ورزش کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔ 21 ہزار سے زائد سوشل میڈیا صارفین نے ویڈیو کو پسندیدگی کی سند عطا کردی۔

فوٹو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے اداکارہ عائشہ عمر نے کہا کہ ورزش شے دماغ میں خون کو بہنے کی اجازت دیتے ہوئے ہائپر ایکسٹینشن بینچ کے ساتھ خود کو کھینچا اور بہتر بنایا۔ یہ گردشِ خون کیلئے اچھی ورزش ہے، اسے آزمائیں لیکن توازن کیلئے ہتھیلیاں بند کرلیں۔

یہ بھی پڑھیں:

راکھی ساونت مسلمان ہوگئیں؟ حجاب میں تصویر دیکھ کر صارفین متجسس

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Ayesha Omar (@ayesha.m.omar)

انسٹاگرام پر اپنے مداحوں کو بھی ورزش کا مشورہ دیتے ہوئے عائشہ عمر نے کہا کہ ہفتے میں کم از کم تین بار کچھ نہ کچھ ورزش کریں، دوپہر 3 بجے دھوپ لیں، صاف اور غیر پراسیس شدہ غذا کھائیں اور حوصلہ افزاء ویڈیوز دیکھیں۔ اپنا موازنہ دوسروں سے مت کریں۔تھوڑا سا مطالبہ بھی روز کریں۔

اداکارہ عائشہ عمر نے کہا کہ بڑے خواب دیکھیں اور میرے تمام تر مشوروں کو ایک مہینہ دیں جس سے آپ کی زندگی بدلنا شروع ہوجائے گی۔ اس سے آپ کو بہت زیادہ خوشی ملے گی اور آس پاس کے دیگر لوگ بھی خوش رہیں گے کیونکہ انہیں وہ حیرت انگیز انسان نظر آئے گا جو آپ ہیں۔ 

سوشل میڈیا پر ڈالی گئی مختصر ورزش کی ویڈیو میں عائشہ عمر سر کے بل ورزش کرتی نظر آئیں جو ماہرین کی نظر میں دماغ کو تقویت دینے اور سر میں خون کی گردش کو بہتر کرنے کیلئے اچھی مشق سمجھی جاتی ہے۔ ویڈیو کو گزشتہ 1 روز میں 27 ہزار 720 سوشل میڈیا صارفین نے پسند کیا ہے۔

Related Posts