کیا راکھی ساونت مسلمان ہوگئی ہیں؟ حجاب میں تصویر دیکھ کر صارفین متجسس

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کیا راکھی ساونت مسلمان ہوگئی ہیں؟ حجاب میں تصویر دیکھ کر صارفین متجسس
کیا راکھی ساونت مسلمان ہوگئی ہیں؟ حجاب میں تصویر دیکھ کر صارفین متجسس

بھارتی اداکارہ راکھی ساونت کی بزنس مین عادل خان کے ساتھ حجاب میں نئی ویڈیو وائرل ہوئی ہے۔

بالی وڈ اداکارہ راکھی ساونت نے انسٹاگرام پر ایک نئی ویڈیو شیئر کی ہے جس میں انہیں حجاب پہنے دیکھا جا سکتا ہے تاہم یہ واضح نہیں ہوسکا کہ آیا انہوں نے اسلام قبول کرلیا ہے یا نہیں۔

ویڈیو میں راکھی حجاب میں مسکراتے ہوئے اپنے دوست عادل کے گھر والوں کے ساتھ دیکھی گئی ہیں، ویڈیو کو کییپشن دیتے ہوئے راکھی نے لکھا: مجھے اپنی زندگی سے پیار ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Rakhi Sawant (@rakhisawant2511)

حجاب میں راکھی کی اس ویڈیو پر لوگ ملے جلے ردعمل کا اظہار کر رہے ہیں اور ان کے نئے روپ کو مداحوں کی جانب سے پسند کیا جارہا ہے۔

صارفین نے اپنے تبصروں میں لکھا کہ آپ حجاب میں خوبصورت لگ رہی ہیں۔

تعریفوں کے ساتھ ساتھ مداح اس جوڑے کو مبارکباد بھی دے رہے ہیں، تاہم کچھ لوگوں نے ان کے تعلقات کو ’’لو جہاد“ (LOVE JIHAD) قرار دیا ہے۔

راکھی ساونت کی نئی زندگی کے انتخاب پر تنقید کرتے ہوئے ایک صارف نے لکھا: عادل کو اتنی ہی محبت ہے تو وہ ہندو بن جائے۔

راکھی ساونت بالی وڈ اور ٹیلی ویژن انڈسٹری کا ایک جانا پہچانا چہرہ ہے جبکہ عادل خان ایک بزنس مین ہیں، دونوں کچھ ماہ سے ایک ساتھ نظر آرہے ہیں۔

Related Posts