معروف ماہر قانون کا عمران خان کو نا اہلی کا انتباہ

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

معروف قانون دان اعتزاز احسن نے عمران خان کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اگر عمران خان اپنے موقف پر قائم رہے تو ان پر فرد جرم عائد ہوگی۔

نجی چینل کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے اعتزاز احسن نے کہا کہ عمران خان کو اپنے رویے پر غور کرنا چاہیے، توہین عدالت کیس میں عمران خان اپنے مؤقف پر قائم رہے تو ان پر فرد جرم عائد ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ اگر عمران خان نے عدالت سے معافی نہیں لی تو وہ نااہل بھی ہوسکتے ہیں اور اگر وہ معافی مانگتے ہیں تو پھر حالات مختلف ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں:

مقدس سرزمین میں لاکھوں سال قدیم انوکھا تالاب دریافت

پی پی رہنما نے مزید کہا کہ یوسف رضا گیلانی کی نااہلی کا فیصلہ غلط تھا، لہٰذا گیلانی کے فیصلے کو سامنے رکھ کرعمران خان کو نااہل کیا جا سکتا ہے۔

نواز شریف سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے اعتزاز احسن نے کہا کہ آئندہ انتخابات میں دو تہائی اکثریت مل جائے تب بھی نواز شریف واپس پاکستان نہیں آئیں گے کیونکہ وہ جیل نہیں کاٹ سکتے۔

Related Posts