سری لنکا سے فرار ہونے والے سابق صدر وطن واپس پہنچ گئے

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سری لنکا سے فرار ہونے والے سابق صدر وطن واپس پہنچ گئے
سری لنکا سے فرار ہونے والے سابق صدر وطن واپس پہنچ گئے

کولمبو: سری لنکا میں شدید معاشی بحران کے نتیجے میں مظاہروں اور احتجاج کے بعد ملک سے فرار ہونے والے سابق صدر گوٹا بایا راجا پاکسے وطن واپس پہنچ گئے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق 73سالہ سابق صدر گوٹا بایا راجا پاکسے جولائی میں بدترین معاشی بحران کے بعد حکومت کے خلاف بڑے پیمانے پر احتجاج اور مظاہروں کے سبب ملک سے فرار ہوئے تھے۔

سری لنکا کے سابق صدر کی واپسی کے موقع پر ایئرپورٹ پر سابق صدر سے کچھ وزرا نے ملاقات کی اور انہیں گلدستہ پیش کیا۔سابق صدر گوٹا بایا راجا پاکسے عارضی ویزے پر تھائی لینڈ میں قیام پذیر تھے جہاں سے وہ واپس اپنے وطن پہنچے۔

یاد رہے کہ سری لنکا میں ایندھن اور غذائی اشیا کی قلت نے شدید معاشی بحران پیدا کردیا تھا اور ملک بھر میں حکومت کے خلاف شدید احتجاج اور مظاہرے کئے گئے تھے ملک میں خانہ جنگی کی صورتحال پیدا ہوگئی تھی۔

مزید پڑھیں:عراق میں عوامی مظاہرے، ایران کیخلاف نعرے لگ گئے

اس موقع پر سابق صدر گوٹا بایا راجا پاکسے فوج کی نگرانی میں سری لنکا سے فرار ہوئے تھے، غیر مسلح ہجوم نے ان کی سرکاری رہائش گاہ پر دھاوا بھی بول دیا تھا۔گوٹا بایا راجا پاکسے نے تھائی لینڈ جانے سے پہلے سنگاپور سے اپنا استعفیٰ بھجوا دیا تھا۔

Related Posts