یو ایس اوپن کا تیسرا مرحلہ،سیرینا ولیمز کوشکست

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سیرینا ولیمز کو یو ایس اوپن کے تیسرے مرحلے میں شکست
سیرینا ولیمز کو یو ایس اوپن کے تیسرے مرحلے میں شکست

سڈنی:تئیس گرینڈ سلیم ٹائٹل جیتنے والی امریکی ٹینس اسٹار سیرینا ولیمز کو یو ایس اوپن کے تیسرے مرحلے میں شکست ہو گئی۔

آسٹریلیا کی ایجلا نے امریکی ٹینس اسٹارسیرینا ولیمز کو سات پانچ، چھ سات اور چھ ایک سے ہرایا۔میچ ہارنے کے بعدبات کرتے ہوئے ٹینس اسٹار نے اپنی بہن وینس ولیمز کو خراج تحسین پیش کیا۔

اُنہوں نے کہا کہ اگر وینس نہ ہوتیں تو وہ بھی سیرینا نہ بنتیں۔ سیرینا ولیمز کا کہنا ہے کہ ابھی انہوں نے ریٹائرمنٹ سے متعلق فیصلے پر نظرثانی کا نہیں سوچا ہے۔

واضح رہے کہ ریکارڈ 23 گرینڈ سلیم ٹائٹل جیتنے والی امریکی ٹینس اسٹار سرینا ولیمز نے یو ایس اوپن کے بعد ٹینس کو خیرباد کرنے کا اعلان کرچکی ہیں۔

امریکی جریدے کیلئے اپنے آرٹیکل میں سرینا ولیمز نے ریٹائرمنٹ کی جگہ evolving کا لفظ استعمال کیا اور کہا کہ وہ سب کو بتانا چاہتی ہیں کہ وہ کھیل سے علیحدہ ہو رہی ہیں۔

مزید پڑھیں:مچل اسٹارک ثقلین مشتاق کا ورلڈ ریکارڈ توڑ نے میں کامیاب ہوگئے

چالیس سالہ ٹینس اسٹار نے کہا کہ فیملی پر توجہ دینا اب ان کی ترجیح ہے، کبھی سوچا نہ تھا کہ ٹینس اور فیملی میں سے ایک کو چننا ہوگا، ریٹائرمنٹ کا لفظ اچھا نہیں لگتا تھا۔

Related Posts