اسلام آباد: یونیسیف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق بارشوں اور سیلاب نے ایک صدی کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق یونیسیف پاکستان نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ ملک کے کچھ صوبوں میں 30 سال کی اوسط سے 5 گناہ زیادہ بارش ہوئی ہے جبکہ بارشوں اور سیلاب سے 400 بچوں سمیت ایک ہزار 200 افراد جاں بحق ہوئے۔
یونیسیف پاکستان کے سربراہ عبداللہ فاضل نے کہا ہے کہ پاکستان میں بارشوں اور سیلاب سے 11 لاکھ سے زائد مکانات کو نقصان پہنچا ہے جبکہ پانی سے پیدا ہونے والی مہلک بیماریوں کے مزید تیزی سے پھیلنے کا خدشہ ہے۔
سیلاب سے نقصان کا سائز ملکی وسائل کے مقابلے میں بہت زیادہ ہے، احسن اقبال