اسلام آباد: وزارت دفاع نے بعض سابق فوجیوں کی تنظیموں سے اظہار لاتعلقی کا اعلان کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزارت دفاع نے پاکستان ایکس سروس مین سوسائٹی اور ویٹرنز آف پاکستان سے متعلق وضاحت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزارت دفاع ایسی تنظیموں کی سرگرمیوں کو تسلیم یا ان کی توثیق نہیں کرتی ہے۔
وزارت دفاع کے ترجمان کے مطابق ان تنظیموں کے خیراتی مقاصد، سیلاب زدگان کی امداد اور عوامی خدمت کا وزارت سے کوئی تعلق نہیں ہے، ان تنظیموں کو مسلح افواج کی جانب سے بھی تسلیم نہیں کیا گیا ہے۔
وزیراعظم شہباز کا دورہ گلگت بلتستان، سیلاب متاثرین کیلئے 3 ارب روپے کا اعلان
ترجمان وزارت دفاع کے مطابق سابق فوجیوں کی ان تنظیموں کا مسلح افواج کی حمایت یا تسلیم کرنے کا دعویٰ حقائق کے منافی ہے، مسلح افواج نے ایسی سوسائٹیوں کو نہ تو تسلیم کیا ہے اور نہ ہی اس کی اجازت ہے، وزارت دفاع کے سابق فوجیوں کی سوسائٹیوں کے امور کار کے بارے میں رہنما اصول واضح ہیں۔
امریکی ارکان کانگریس پاکستان میں سیلاب متاثرہ علاقوں کے دورے کیلئے روانہ ہوگئے