پنجاب اسمبلی ہنگامہ آرائی کیس میں عطا تارڑ کی عبوری ضمانت منظور

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عمران خان کو سیلاب متاثرین کی نہیں صرف اپنی سیاست کی پرواہ ہے، عطا تارڑ
عمران خان کو سیلاب متاثرین کی نہیں صرف اپنی سیاست کی پرواہ ہے، عطا تارڑ

لاہور: پنجاب اسمبلی ہنگامہ آرائی کیس میں وزیراعظم شہباز شریف کے معاون خصوصی اور لیگی رہنما عطا تارڑ کی عبوری ضمانت کی درخواست منظور کر لی گئی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کی سیشن عدالت نے پولیس کو 14 ستمبر تک عطا تارڑ کو گرفتار نہ کرنے کا حکم دیتے ہوئے آئندہ سماعت پر رپورٹ طلب کر لی۔

عدالت نے اپنے حکم نامے میں عطا تارڑ کو پنجاب اسمبلی ہنگامہ آرائی کیس میں شامل تفتیش ہونے کی ہدایت بھی کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

آمدن سے زائد اثاثوں کا الزام ثابت نہ ہوسکا، نیب نے منظور وسان کیخلاف جاری انکوائری بند کردی

خیال رہے کہ گزشتہ ماہ عطا تارڑ اور رانا مشہود سمیت 12 لیگی رہنماؤں کی گرفتاری کے وارنٹ جاری کیے گئے تھے جس کے خلاف عطا تارڑ نے سیشن کورٹ لاہور میں عبوری ضمانت کی درخواست دائرکی تھی۔

درخواست میں وزیراعظم کے معاون خصوصی عطا تارڑ نے مؤقف اپنایا تھا کہ پنجاب اسمبلی ہنگامہ آرائی اور اقدام قتل کے الزام سے کوئی تعلق نہیں، پولیس نے سیاسی بنیاد پر مقدمے میں نامزد کیا ہے۔

دائر درخواست میں عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ مجھ پر اسمبلی اہلکار کی وردی پھاڑنے اور حملہ کرنے کا الزام لگایا گیا ہے، سی سی ٹی وی ویڈیو میں دیکھاجا سکتا ہےکہ میں اس جرم میں شریک نہیں ہوں۔

Related Posts