فواد چوہدری نے عمران خان کی سیکیورٹی پر مامور اہلکاروں اور اخراجات کی تفصیلات مانگ لیں

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عمران خان کی حفاظت حکومت کی بنیادی ذمہ داری ہے، فواد چوہدی
عمران خان کی حفاظت حکومت کی بنیادی ذمہ داری ہے، فواد چوہدی

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے سابق وزیراعظم عمران خان کی سیکیورٹی پر مامور اہلکاروں اور اخراجات کی تفصیلات مانگ لی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق فواد چوہدری نے مبینہ طور پر سیکیورٹی پر مامور 266 اہلکاروں کی تفصیلات بھی طلب کرلیں، فواد چوہدری نے کہا کہ عمران خان بلاشبہ ملک کے مقبول ترین سیاسی رہنما ہیں، امپورٹڈ حکومت کے آنے کے بعد سے عمران خان کی سلامتی غیرمعمولی خطرات کی زد میں ہے، ہر شہری کیطرح عمران خان کی حفاظت حکومت کی بنیادی ذمہ داری ہے۔

سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ مگر عمران خان اور امپورٹڈ سرکار کی صفوں میں موجود مجرموں کے سوچ و کردار میں زمین آسمان کا فرق ہے، ریاستی وسائل پر جاہ و جلال کے سلسلے دراز کرنا شریفوں اور زرداریوں کی روایت ہے، شریفوں نے جاتی امراء کے محل کی حفاظت پر پنجاب کے عوام کے 364 ملین روپے اڑائے، کم و بیش 3 ہزار اہلکار اسی جاتی امراء کے محل کی حفاظت پر لگائے گئے، چھ چھ کیمپ آفسز قائم کرکے سالانہ اربوں لٹانا کرپٹ شریفوں اور زرداریوں کا وطیرہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

حکومت عمران خان کی سیکیورٹی پر سالانہ 24 کروڑ روپے خرچ کررہی ہے، آئی جی پولیس کا انکشاف

فواد چوہدری نے کہا کہ بظاہر درجن بھر اہلکاروں اور عمران خان کی سلامتی کو لاحق خطرات کے حوالے سے مراسلوں کے علاوہ تو حکومت کا کوئی بندوبست دکھائی نہیں دیتا، تحریک انصاف کو اپنے چیئرمین کی سیکیورٹی کیلئے بندوبست کرنے کا مراسلہ بھی ریکارڈ کا حصہ ہے، امپورٹڈ حکومت کا دروغ گو وزیرِداخلہ عمران خان کی سیکیورٹی اخراجات کی باضابطہ تفصیلات مہیا کرے، وزیرداخلہ 266 اہلکاروں کی تفصیلات بھی مہیا کرے۔

یہ بھی پڑھیں:

آئی ایم ایف نے پاکستان کے متعلق رپورٹ جاری کردی

اُن کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کو اپنے چیئرمین کی سیکیورٹی کیلئے بندوبست کرنے کا مراسلہ بھی ریکارڈ کا حصہ ہے۔ وزیرداخلہ 266 اہلکاروں کی تفصیلات بھی مہیا کرے۔

واضح رہے کہ آئی جی اسلام آباد پولیس کی جانب سےیہ دعویٰ کیاگیاتھا کہ سابق وزیراعظم عمران خان کی سیکیورٹی پر ماہانہ 2 کروڑ روپے خرچ کیے جارہے ہیں۔

Related Posts