فیروز خان کی اہلیہ نے بیٹی کی پہلی جھلک شیئر کردی

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فیروز خان کی اہلیہ نے بیٹی کی پہلی جھلک شیئر کردی
فیروز خان کی اہلیہ نے بیٹی کی پہلی جھلک شیئر کردی

پاکستانی ڈرامہ و فلم انڈسٹری کے معروف اداکار فیروز خان کی اہلیہ علیزے سلطان نے بیٹی کی پہلی جھلک شیئر کر دی ہے۔

گزشتہ روز فیروز خان کی اہلیہ سیدہ علیزے سلطان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی ننھی سی پری کی تصویر شیئر کی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Syeda Aliza Sultan (@alizasultankhan)

علیزے سلطان نے اپنی بیٹی کی تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’یہ خوبصورت میرا سب سے چھوٹا بچہ ہے‘۔

دوسری جانب سوشل میڈیا پر یہ خبر تیزی سے وائرل ہورہی ہے جبکہ صارفین کی جانب سے دعوٰی کیا جا رہا ہے کہ یہ علیزے اور فیروز خان کی بیٹی فاطمہ کی تصویر ہے۔

علیزے فیروز خان نے بیٹی کی پہلی جھلک شیئر کردی

یاد رہے کہ رواں سال کے آغاز میں فیروز خان نے اپنی بیٹی کی پیدائش کی خبر مداحوں کے ساتھ سوشل میڈیا پر شیئر کی تھی، جبکہ فیروز خان نے یہ بھی بتایا تھا کہ انہوں نے اپنی بیٹی کا نام فاطمہ خان رکھا ہے۔

واضح رہے فیروز خان اور علیزے فیروز خان 2018ء میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے۔ 3 مئی 2019ء کو ان کے ہاں پہلے بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی جس کا نام جوڑے نے محمد سلطان خان رکھا تھا۔

Related Posts