فلسطینیوں کی آواز دبانے کیلئے گوگل اور اسرائیل کے درمیان 1 ارب ڈالر کا معاہدہ طے پاگیا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فلسطینیوں کی آواز دبانے کیلئے گوگل اور اسرائیل کے درمیان 1 ارب ڈالر کا معاہد طے پاگیا
فلسطینیوں کی آواز دبانے کیلئے گوگل اور اسرائیل کے درمیان 1 ارب ڈالر کا معاہد طے پاگیا

واشنگٹن: گوگل سرچ انجن اور اسرائیلی فورسز کے درمیان فلسطینیوں کی آواز دبانے کے لیے آرٹیفیشل انٹیلی جنس اور نگرانی سے متعلق ایک ارب ڈالر کا معاہدہ طے پاگیا۔

الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق گوگل سرچ انجن اور اسرائیلی فورسز کے درمیان فلسطینیوں کی آواز دبانے کے لیے آرٹیفیشل انٹیلی جنس اور نگرانی سے متعلق ایک ارب ڈالر کے معاہدہ طے پاگیاجس کے بعد رواں ہفتے گوگل کی خاتون منیجر نے احتجاجاََ استعفی دیدیا۔

رپورٹ کے مطابق گوگل کی خاتون مارکیٹنگ مینجر ائیریل کورین رواں ہفتے کمپنی کو خیر باد کہہ دیں گی اور اس حوالے سےاُن کا کہناہے کہ اسرائیل کے ساتھ ایک ارب ڈالر کا آرٹیفیشل انٹیلی جنس اور سرویلنس معاہدے پر آواز اٹھائی تو گوگل انتظامیہ نے مجھے خاموش کرنے کے لیے میری ذمہ داریاں ہی بدل ڈالی۔

یہ تنازع اس وقت شروع ہوا تھا جب ائیریل کورین نے پراجیکٹ ’نمبس‘ نامی ایک پروگرام پر ایمیزون اور اسرائیلی فوج کے ساتھ گوگل کے 1.2 بلین ڈالر کے تعاون پر احتجاج کیا۔

یہ بھی پڑھیں:

سیلاب سے تباہی، ترکیہ کی 90ہزار مساجد میں پاکستان کیلئے دعا آج ہوگی۔احسن اقبال

انہوں نے گوگل کو معاہدے سے دستبردار ہونے کے لیے اپنے احتجاج کو منظم کرنے میں ایک سال سے زیادہ وقت گزارا اور آن لائن پٹیشنز، ایگزیکٹوز سے بات چیت اور نیوز آرگنائزیشنز سے بھی بات کی۔

کورین نے کہا کہ ان کے خدشات کو سننے کے بجائے گوگل نے نومبر 2021 میں ایک الٹی میٹم کے ساتھ مجھے امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر سان فرانسسکو سے برازیل کے شہر ساؤ پالو منتقل ہونے پر دباؤ ڈالا گیا۔

Related Posts