سید علی گیلانی کی پہلی برسی پربھارتی ناظم الامور دفترخارجہ طلب، پاکستان کا احتجاج

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

(فوٹو: فائل)

اسلام آباد:مقبوضہ کشمیر کے حریت رہنماء سید علی گیلانی کی پہلی برسی پر بھارتی ناظم الامور کو دفترخارجہ طلب کیاگیا، پاکستان نے حریت رہنما سید علی گیلانی کی مرضی کے مطابق تدفین کا حق قبول کرنے سے انکار پر سخت احتجاج کیا۔

ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ حریت رہنما سید علی گیلانی کی پہلی برسی پر بھارتی ناظم الامور کو طلب کر کے احتجاجی مراسلہ تھمایا گیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان حریت رہنما کی پہلی برسی پر کشمیریوں کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان نے سیّد علی گیلانی کی مرضی کے مطابق تدفین کے حق کو قبول کرنے سے انکار پر بھارت سے سخت احتجاج کیا۔

مزید پڑھیں:سید علی گیلانی کی جدوجہد آنے والی نسلوں کیلئے مشعل راہ ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

یاد رہے کہ بھارت نے کشمیری حریت رہنماء سید علی گیلانی کی شہدا قبرستان میں تدفین سے انکار کیا تھا، حریت رہنما کو یکم ستمبر 2021 کو بھارت کی غیر قانونی حراست میں شہید کیا گیا تھا۔

Related Posts