راولپنڈی: پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل بابر افتخار کا کہنا ہے کہ کشمیری رہنماء سید علی گیلانی کی جدوجہد آنے والی نسلوں کے لیے مشعل راہ ہے۔ سید علی گیلانی کی تمام عمر حق خود ارادیت کے لیے جدجہد میں گزری۔
ترجمان پاک فوج نے حریت رہنما سید گیلانی کی پہلی برسی پر ٹویٹ میں کہا کہ قوم بہادر سید علی شاہ گیلانی کو خراج تحسین پیش کرتی ہے۔
Pak nation pays tribute 2 brave Syed Ali Shah Geelani 4 epic resistance & fight against worst Indian oppression/atrocities in IIOJK. His lifelong struggle 4 right to self determination as per aspirations of ppl of Kashmir & UN resolutions shall always inspire generations to come.
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) September 1, 2022
پاک فوج کے ترجمان کا کہنا تھا کہ سید علی گیلانی نے بھارتی مظالم کا بہادری سے مقابلہ اور تحریک آزادی کی جدوجہد کو آگے بڑھایا۔ انہوں نے کشمیریوں کی خواہشات اور اقوام متحدہ کی قراردوں کے مطابق حق خود ارادیت کی لڑائی لڑی۔
مزید پڑھیں:عمران خان انسدادِ دہشتگردی عدالت میں پیش، ضمانت میں 12 ستمبرتک توسیع