سیلاب متاثرین سے اظہارِ یکجہتی، پاک فوج کی 6 ستمبر کی تقریبات ملتوی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سیلاب متاثرین سے اظہارِ یکجہتی، پاک فوج کی 6 ستمبر کی تقریبات ملتوی
سیلاب متاثرین سے اظہارِ یکجہتی، پاک فوج کی 6 ستمبر کی تقریبات ملتوی

پاک فوج نے ملک میں بارشوں اور سیلاب کے متاثرین سے اظہارِ یکجہتی کے لیے جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) میں 6 ستمبر کو شیڈول یوم دفاع اور یوم شہدا کی مرکزی تقاریب ملتوی کرنے کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی طرف سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کے سیلاب متاثرین سے اظہار یک جہتی کے لیے جی ایچ کیو میں 6 ستمبر کو یوم دفاع اور شہدا کی مناسبت سے ہونے والی مرکزی تقریب ملتوی کردی گئی ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق تقریب سیلاب متاثرین کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے ملتوی کی گئی ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا کہ پاکستان کی مسلح افواج سیلاب متاثرہ بہن، بھائیوں کی خدمت جاری رکھیں گی۔

واضح رہے کہ یوم دفاع 1965 کی جنگ کے شہدا اور غازیوں کی یاد میں منایا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

سیلاب سے متاثرہ ننھا بچہ گھاس کھانے پر مجبور، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

خیال رہے کہ پاکستان کو رواں سال مون سون کی بارشوں کے بعد آنے والے تباہ کن سیلاب کا سامنا ہے اور سیلاب کے نتیجے میں ایک ہزار سے زائد شہری جاں بحق اور سیکڑوں افراد زخمی ہوئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ملک کا تقریباً ایک تہائی حصہ پانی میں ڈوبا ہوا ہے اور 3 کروڑ سے زیادہ لوگ بے گھر ہو چکے ہیں، سیلاب نے بنیادی ڈھانچے کو بڑے پیمانے پر تباہ کردیا ہے اور کئی سڑکیں، پل، مکانات، اسکول، اسپتال اور پاور ہاؤسز کو بہا لے گیا ہے۔

Related Posts