دبئی:افغان اسپنر راشد خان کا کہنا ہے کہ ہم زیادہ سے زیادہ انٹرنیشنل کرکٹ کھیلناچاہتے ہیں۔
مایا ناز افغان لیگ اسپنر راشد کا میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ مجھے تو دنیا بھر میں منعقد ہونے والی لیگز میں شرکت کا موقع میسر آرہا ہے تاہم ہمارے ملک کے آنے والے باصلاحیت کھلاڑیوں کو زیادہ مواقع نہیں مل پاتے۔
لہٰذا ہم زیادہ سے زیادہ انٹرنیشنل کرکٹ چاہتے ہیں۔یاد رہے کہ محمد نبی کی زیرقیادت افغان ٹیم نے ایشیا کپ کے افتتاحی میچ میں سری لنکا اور اپنے دوسرے میچ میں بنگلہ دیش کو زیر کیا تھا۔
مزید پڑھیں:خواہش تھی کہ پاکستان کیلئے کھیلوں، کپتان ہانگ کانگ کرکٹ ٹیم