حکومت کا شوکت ترین کی آڈیو ٹیپ فرانزک کروانے کا اعلان

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وفاقی حکومت نے سابق وزیر خزانہ شوکت ترین کی خیبر پختونخوا اور پنجاب کے وزرائے خزانہ کے ساتھ گفتگو کی آڈیو کے فرانزک کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ آڈیو لیک کی رپورٹ آنے کے بعد قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ اس سلسلے میں وزارت داخلہ اور قانون کے درمیان مشاورت جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

کون کون سے مذہبی ادارے مشکل کی گھڑی میں سیلاب متاثرین کیساتھ ہیں؟

’ہم آڈیو بات چیت کے فرانزک آڈٹ کا فیصلہ کیا ہے۔ اور وہ رپورٹ آنے کے بعد اس پر بھی قانون کے مطابق عمل کیا جائے گا۔‘

انہوں نے مزید کہا کہ ’خیبر پختونخوا کے وزیر خزانہ اپنی حلف کی پاسداری سے بھی گئے۔ سابق وزیر خزانہ نے جن سے یہ توقع نہیں کی جا سکتی تھی، انہوں نے حد عبور کی۔ انہوں نے سیاست کو مقدم رکھ کر ریاست کو پس پشت ڈالنے کی کوشش کی۔‘

وفاقی وزیر قانون نے کہا کہ ان کا منصوبہ کامیاب نہیں ہوا۔

’پاکستان کی ریاست کے طرف اٹھنے والے ہاتھ، پاکستان کے مفاد کے خلاف بولنے والی زبانوں کے خلاف  قانون کے مطابق کارروائی ہوگی اور آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔‘

Related Posts