کراچی:پاکستان میں سیلاب متاثرین کی امدادی سامان لے کر ترکیہ سے چھٹی پرواز کراچی پہنچ گئی ہے۔
سول ایوی ایشن ذرائع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ترکش ایئر فورس کے ایئربس طیارے نے رات 2 بجے کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر لینڈنگ کی، جہاں ڈائریکٹر جنرل ایم او ایف اے نے تر کیہ طیارے کا استقبال کیا۔
اس سے قبل گزشتہ 3 روز کے دوران ترکیہ حکومت کی جانب سے سیلاب متاثرین کیلئے امدادی سامان لیکر ترکش ایئر فورس اور ترکش کارگو کے 5 طیارے کراچی پہنچ چکے ہیں۔
مزید پڑھیں:سیلاب کی تباہ کاریاں، کراچی سے اندرون ملک ٹرین سروس تاحال بند