لاہور: اسلام آباد ہائیکورٹ میں سابق وزیر اعظم عمران خان کو توہین عدالت کیس میں جواب دوبارہ جمع کروانے پر مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کابیان سامنے آگیا ہے۔
پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ اصل میں توہین کی سزا جج زیبا صاحبہ کو ہونی چاہیے جنھوں نے انصاف کر کے عمران خان کی شان میں گستاخی کی تھی۔
#دوہرہ_نظام_انصاف_نامنظور https://t.co/C2gCvhzYYm
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) August 31, 2022
ایک اور ٹوئٹ میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ دوہرہ نظام انصاف کا ہیش ٹیگ بھی لکھا۔
مریم نواز نے اس سے قبل سیلاب سے متاثرہ جنوبی پنجاب کے متاثرہ علاقوں ڈی جی خان اور راجن پور کا دورہ کیا۔
راجن پور کے دورے کے موقع پر مریم نواز نے سیلاب سے ہونے والے نقصانات کا جائزہ لیا، مریم نواز سیلاب سے متاثرہ افراد سے ملیں اور امداد بھی تقسیم کی۔
لیگی نائب صدر کا کہنا تھا کہ راجن پور کے سیلاب متاثرین کے دکھ درد میں برابر کی شریک ہیں، اس موقع پر انہوں نے گلی محلوں کا دورہ بھی کیا جہاں گھر مکمل تباہ ہوچکے ہیں، مریم نواز نے کہا کہ مسلم لیگ ن آپ کی خدمت میں کسر نہیں رکھے گی۔
مزید پڑھیں:توہین عدالت کیس، عمران خان کو 7 روز میں دوبارہ جواب جمع کرانے کا حکم