کراچی سمیت ملک کے مختلف شہروں میں گھنٹوں طویل لوڈ شیڈنگ کے باعث عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوگیا، شہریوں نے احتجاج کرتے ہوئے سڑک بلاک کردی۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں میں 6 سے 8 گھنٹے تک لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے۔ نام نہاد لائن لاسز والے علاقوں میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 10 گھنٹوں تک جا پہنچا۔ بجلی کی بندش پر عوام نے غم و غصے کا اظہار کیا ہے۔
عالمی منڈی میں خام تیل مزید سستا ہوگیا
گزشتہ روز پنجاب کالونی اور پی این ٹی کالونی کے مکینوں نے بجلی کی مسلسل طویل بندش کے خلاف احتجاج کیا اور گذری سے بوٹ بیسن جانے والی سڑک تمام قسم کی ٹریفک کیلئے بلاک کردی جبکہ کے الیکٹرک نے غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کی تردید کی۔
دوسری جانب اسلام آباد، لاہور اور راولپنڈی سمیت ملک کے بیشتر شہروں میں بھی لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ سب سے زیادہ لوڈ شیڈنگ پشاور میں ریکارڈ کی گئی جہاں 12 سے 18 گھنٹوں تک بجلی بند رہنے لگی۔ راولپنڈی اسلام آباد میں 4،4 گھنٹوں کی لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے۔
لاہور میں بجلی کی بندش کا دورانیہ 2 گھنٹے ہے۔ پنجاب کے دیگر شہروں بشمول گوجرانوالہ، فیصل آباد اور ملتان میں بھی بجلی کی لوڈ شیڈنگ جای ہے۔ حیدر آباد میں بھی بجلی کی فراہمی گھنٹوں معطل رہنے کے باعث شیریوں نے تشویش کا اظہار کیا۔