عمران خان توہینِ عدالت کیس کی سماعت کیلئے ہائیکورٹ میں آج پیش ہوں گے

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فیصل آباد،حلقہ این اے 108 سے عمران خان کے کاغذات نامزدگی مسترد
فیصل آباد،حلقہ این اے 108 سے عمران خان کے کاغذات نامزدگی مسترد

اسلام آباد: چیئرمین پی ٹی آئی و سابق وزیر اعظم عمران خان توہینِ عدالت کیس کی سماعت کیلئے ہائیکورٹ میں آج پیش ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم عمران خان نے اپنی تقریر کے دوران خاتون جج کو دھمکی دی جس پر توہینِ عدالت کا مقدمہ قائم کیا گیا ہے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کیس کی سماعت آج کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:

خاتون جج کو دھمکانے کا کیس، عمران خان الفاظ واپس لینے پر آمادہ

خیال رہے کہ اس سے قبل چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے خاتون جج زیبا چوہدری سے متعلق اپنے متنازعہ الفاظ واپس لینے پر آمادگی ظاہر کرتے ہوئے توہینِ عدالت کیس میں تحریری جواب جمع کرادیا۔ 

توہین عدالت کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان  کا تحریری جواب ایڈووکیٹ حامد خان کے توسط سے جمع کروایا گیا تاہم سابق وزیر اعظم نے توہین عدالت شوکاز نوٹس پر معافی نہیں مانگی۔

گزشتہ روز عمران خان کی طرف سے جمع کروائے گئے تحریری جواب میں کہا گیا ہے کہ اگر میرے الفاظ غیر مناسب ہیں تو واپس لینے کو تیار ہوں، عمران خان ججز کے احساسات کو مجروح کرنے پر یقین نہیں رکھتے۔

تحریری جواب میں درخواست کی گئی کہ عدالت عمران خان کی تقریر کے سیاق و سباق کیساتھ جائزہ لے، عمران خان نے پوری زندگی قانون اور آئین کی پابندی کی ہے اور آزاد عدلیہ پر یقین رکھتے ہیں۔توہینِ عدالت شوکاز نوٹس واپس لیا جائے۔ 

 

Related Posts