ٹیکساس:عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں مزید کم ہوگئیں، جس کے باعث برینٹ کروڈ آئل کی فی بیرل قیمت 97.86 ڈالر ہوگئی۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانوی خام تیل برینٹ کروڈ آئل کی قیمت میں 7 ڈالر تک کمی ہوئی جس کے بعد برینٹ کروڈ آئل کی فی بیرل قیمت 97.86 ڈالر تک پہنچ گئی۔
دوسری جانب امریکی خام تیل ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) کی قیمت 6.17 ڈالر فی بیرل کمی کے بعد 91 ڈالر ہوگئی ہے۔
مزید پڑھیں:ایل پی جی کی قیمت میں ایک بار پھر بڑا اضافہ