اسلام آباد: اقوام متحدہ نے سیلابی صورتحال کے باعث پاکستان کے لیے 160 ملین ڈالر امداد کی اپیل کر دی۔
تفصیلات کے مطابق حکومت پاکستان اور اقوام متحدہ نے مشترکہ طور پر سیلاب سے متاثرہ لوگوں کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے فلڈ ریسپانس پلان 2022 کا آغاز کیا ہے۔
اس موقع پر اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کی جانب سے سیلاب متاثرین کی امداد کیلئے پیغام بھی جاری کیا گیا ہے۔
اپنے پیغام میں انتونیو گوتریس نے کہا کہ پاکستان کے فراخدل لوگوں کومصیبت میں دیکھ کردل ٹوٹ گیا ہے، پاکستانی عوام سیلاب سے متاثرہوئی ہے۔
ملک بھر میں سیلاب سے بھاری نقصان، 1136افراد جاں بحق، 1600سے زائد زخمی