سیلاب کی تباہ کاریاں تھم نہ سکیں، راولپنڈی میں قیام پاکستان سے قبل تعمیرہونے والا قدیم پُل کا بند اچانک ٹوٹ گیا۔
طوفانی بارشوں اور سیلاب کے سبب تقسیم ہند سے قبل تعمیر کیا گیا بند ٹوٹ گیا جس کی وجہ سے راولپنڈی ٹرانزٹ کیمپ سے رتہ روڈ پر ٹریفک معطل ہوگیا، جبکہ دوسری جانب ریلوے انتظامیہ نے پُل کی مرمت کا کام شروع کردیا ہے۔
اس حوالے سے ریلوے انتظامیہ نے بتایا ہے کہ راولپنڈی میں داخل ہونے والے ہیوی ٹریفک نے تاریخی پل کو شدید نقصان پہنچایا، یہ پُل راولپنڈی کینٹ اور سٹی کو ملانے میں انتہائی اہم کردار ادا کرتا تھا۔
انتظامیہ کا مزید کہنا ہے کہ پل کی مرمت میں مزید 10 دن لگ سکتے ہیں، اس لیے راولپنڈی ٹرانزٹ کیمپ، بیکری چوک اور راجہ اکرم سے آنے والے متبادل راستے اختیار کریں۔
یاد رہے کہ یہ پُل انگریزوں کے دور میں سن 1908 میں تعمیر کیا گیا تھا۔