حلیم عادل شیخ پر تشدد، میرے پاس اپنی تکلیف بیان کرنے کیلئے الفاظ نہیں۔دعا بھٹو

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی: پاکستان تحریکِ انصاف کی رکنِ سندھ اسمبلی دعا بھٹو نے کہا ہے کہ حلیم عادل شیخ پر تشدد کیا گیا، میرے پاس اپنی تکلیف بیان کرنے کیلئے الفاظ نہیں ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ کی اہلیہ دعا بھٹو نے کہا کہ جب میں نے تشدد کا شکار حلیم عادل شیخ کو دیکھا تو میرے پاس الفاظ نہیں تھے۔

یہ بھی پڑھیں:

جیل میں تشدد، 10روز سے دوائی نہیں دی گئی، حلیم عادل شیخ آبدیدہ

رکنِ اسمبلی دعا بھٹو نے کہا کہ آج جب میں نے اور میرے 11 ماہ کے بیٹے نے زرداری پولیس مافیا کو اپنے شوہر حلیم عادل شیخ پر تشدد کرکے عدالت میں اندر لائے جاتے دیکھا تو مجھ سے اور میرے بیٹے سے وہ منظر نہیں دیکھا گیا۔ 

خیال رہے کہ اس سے قبل  اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے عدالت کے روبرو آبدیدہ ہوتے ہوئے کہا کہ مجھے 10 روز سے دوائی نہیں دی گئی، گلے سے پکڑ کر گرا دیا گیا۔ ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

 کراچی کی مقامی عدالت نے حلیم عادل شیخ کے ریمانڈ کی استدعا پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔ اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی کے خلاف 25 ایکڑ اراضی پر قبضے کا کیس چل رہا ہے۔ حلیم عادل شیخ عدالت میں آبدیدہ ہو گئے۔

Related Posts