سیلاب متاثرین کے لیے فنڈز ریزنگ تقریب، میرا کی نیویارک کی سڑک پر لائیو پرفارمنس

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سیلاب متاثرین کے لیے فنڈز ریزنگ تقریب، میرا کی نیویارک کی سڑک پر لائیو پرفارمنس
سیلاب متاثرین کے لیے فنڈز ریزنگ تقریب، میرا کی نیویارک کی سڑک پر لائیو پرفارمنس

اداکارہ میرا نے نیویارک میں سیلاب متاثرین کے لیے فنڈز اکٹھا کرنے کی غرض سے سڑک پر لائیو پرفارمنس دی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Meera (@meerajeeofficial)

فلم اسٹار میرا نے نیویارک کے علاقے بروکلین میں سڑک پر دلہن کی طرح سج سنور کر  پنجابی گانے پر ڈانس کیا جس سے دیکھنے والے خوب  محظوظ ہوئے۔

میرا نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر پوسٹ شیئر کی جس میں انہوں نے ویڈیو کے ساتھ کیپشن پر مداحوں کو پیغام جاری کیا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Meera (@meerajeeofficial)

اداکارہ نے کہا کہ سیلاب زدگان کے لیے فنڈ ریز کرنے کی خاطر آج میں نے نیویارک میں پرفارم کیا، میری تمام مسلمانوں سے خلوص دل سے گزارش ہے کہ براہ کرم آگے آئیں اور مدد کریں۔

میرا نے مزید کہا کہ اپنے دل اور گھر کے دروازے ان متاثرین کے لیے کھولیں، ہم متحد ہوکر کسی بھی پریشانی سے نمٹ سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کسی ایک خاندان کو اگر چھت میسر آجائے، کوئی ایک خاندن بھی اس مشکل سے نکل سکے تو میں ایک آرٹسٹ ہونے کے ناطے دنیا کے کسی بھی حصے میں پرفارم کرنے کے لیے تیار ہوں۔

ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے تنقید بھی کی گئی جبکہ زیادہ تر صارفین نے میرا کے اقدام کی تحسین کی ہے۔

صارفین کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ میرا اپنی صلاحیت کے مطابق سیلاب متاثرین کی مدد کے لئے ایک بہترین کام کررہی ہے اور ہمیں ان کی کاوش کو قدر کی نگاہ سے دیکھنا چاہئے۔

Related Posts