کراچی: پی ٹی آئی کا دعویٰ ہے کہ اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی پر مبینہ طور پر تشدد کیا جارہا ہے۔ حلیم عادل شیخ نے آبدیدہ ہوتے ہوئے کہا کہ مجھے 10 روز سے دوائی نہیں دی گئی، گلے سے پکڑ کر گرا دیا گیا۔ ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کی مقامی عدالت نے حلیم عادل شیخ کے ریمانڈ کی استدعا پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔ اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی کے خلاف 25 ایکڑ اراضی پر قبضے کا کیس چل رہا ہے۔ حلیم عادل شیخ عدالت میں آبدیدہ ہو گئے۔
عدالت نے محفوظ فیصلہ سنا دیا، شہباز گل کی درخواستِ ضمانت خارج
عدالت میں دئیے گئے بیان میں حلیم عادل شیخ نے کہا کہ مجھے جیل میں دھکے دئیے گئے، کبھی ادھر اور کبھی ادھر گھمایا جاتا رہا۔ 10 روز سے ادویات سے محروم رکھا گیا۔ راستے میں گلے سے پکڑا اور گرا دیا گیا۔
پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ نے کہا کہ میں اپوزیشن لیڈر ہو کر جیل میں ہوں جبکہ آغا سراج درانی گورنر ہاؤس میں ہیں۔ قبل ازیں پولیس اہلکاروں نے حلیم عادل شیخ کو اٹھا کر عدالت پہنچایا۔ اس دوران دھکم پیل بھی ہوئی۔
حلیم عادل شیخ کا کہنا ہے کہ دھکم پیل سے پیر میں تکلیف میں اضافہ ہوا، مجھ پر تھانے میں تشدد ہوا، گلا بھی دبایا گیا۔ انہوں نے ٹانگ پر موجود زخم عدالت کو دکھا دیا۔ معزز جج نے سوال کیا کہ آپ نے حلیم عادل شیخ کو گریبان سے پکڑا تو کیوں؟
This is @HaleemAdil’s leg, its completely swollen, he needs urgent medical attention, he cannot walk! Instead of providing him his basic rights, Sindh police & their IO tortured him more & strangled him by the throat! #ReleaseHaleemAdilSheikh pic.twitter.com/a6Q58BceMr
— Ayesha Haleem Adil Sheikh (@ayesha_haleem) August 30, 2022
تفتیشی افسر نے گریبان سے پکڑنے کا الزام جھٹلاتے ہوئے کہا کہ جب حلیم عادل شیخ گرنے لگے تو میں نے قمیض پکڑی اور گرنے سے بچا لیا۔ واضح رہے کہ حلیم عادل شیخ کو ملیر کورٹ پہنچایا گیا ہے۔
سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا کہنا ہے کہ اپوزیشن لیڈر سندھ حلیم عادل شیخ پر سندھ پولیس کے بد ترین تشدد کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہوں۔ یہ تشدد انسانی حقوق کی بد ترین خلاف ورزی ہے۔
اسد قیصر نے حلیم عادل شیخ سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بلاول بھٹو خود انسانی حقوق کمیٹی کے چیئرمین رہ چکے ہیں اور ان ہی کی حکومت انسانی حقوق کی بد ترین پامالی کر رہی ہے۔ کیا ان کے پاس اس کا کوئی جواب ہے؟
اپوزیشن لیڈر سندھ حلیم عادل شیخ پرسندھ پولیس کی بدترین تشدد کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہوں۔یہ تشدد انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزی ہے۔بلاول بھٹو خود انسانی حقوق کمیٹی کے چئیرمین رہ چکے ہے اور ان ہی کی حکومت انسانی حقوق کی بدترین پامالی کر رہی ہے۔کیاان کے پاس اس کا کوئی جواب ہے pic.twitter.com/9P8yoeTsf7
— Asad Qaiser (@AsadQaiserPTI) August 30, 2022