گیارہ سالہ عائشہ ایاز نے انٹرنیشنل تائیکوانڈو چمپیئن شپ میں گولڈ میڈل جیت لیا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گیارہ سالہ عائشہ ایاز نے انٹرنیشنل تائیکوانڈو چمپیئن شپ میں گولڈ میڈل جیت لیا
گیارہ سالہ عائشہ ایاز نے انٹرنیشنل تائیکوانڈو چمپیئن شپ میں گولڈ میڈل جیت لیا

خیبر پختونخوا کے علاقے سوات سے تعلق رکھنے والی گیارہ سالہ عائشہ ایاز نے تھائی لینڈ میں ہونے والی انٹرنیشنل تائیکوانڈو چمپیئن شپ میں گولڈ میڈل اور ایک سلور میڈل جیت لیا۔

واضح رہے کہ عائشہ ایاز پاکستان کے ہونہار کھلاڑی و کوچ ایاز نائک کی بیٹی ہیں جو پاکستان میں عالمی سطح پر گولڈ میڈل جیتنے والی پہلی بچی ہیں۔

عائشہ کے گولڈ میڈل جیتنے پر اُن کے والد ایاز نائک نے تمام دوستوں و احباب کا شکریہ ادا کیا اور خاص طور پر پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اُن کے تعاون کے بغیر عائشہ کی ٹریننگ و شمولیت ممکن نہ تھی۔

تائیکوانڈو فیملی کی طرف سے پریزیڈنٹ کرنل وسیم جنجوعہ اور سیکریٹری جنرل مرتضی حسن بنگش نے مبارک باد دی اور کہا ہے کہ عائشہ ایاز ہمارے ملک کا قیمتی اثاثہ ہیں اور مستقبل میں بھی بین الاقوامی سطح پر ملک کا نام روش کرتی رہیں گی۔

یاد رہے کہ عائشہ ایاز دو گولڈ، ایک سلور اور ایک برونز میڈل جیتنے والی پہلی پاکستانی بن گئی ہیں۔

Related Posts