سیلاب کی تباہ کاری نے دل دہلا دیے، تعمیر نو میں پاکستان کا ساتھ دینگے، چین

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

چین کا کہنا ہےکہ عالمی موسمیاتی رد عمل میں پاکستان سے تعاون جاری رکھیں گے، امید ہےکہ پاکستانی اس آفت پر قابو پالیں گے۔

 چینی وزارت خارجہ کے ترجمان ژاؤ لی جیان نے ایک بیان میں کہا ہےکہ چین پاکستان کو سیلاب سے متعلق امداد  اور  تعمیر نو میں مزید مدد دےگا، پاکستان میں تباہ کن سیلاب کی معلومات دل دہلا دینے والی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

کون کون سے مذہبی ادارے مشکل کی گھڑی میں سیلاب متاثرین کیساتھ ہیں؟

ترجمان کا کہنا ہےکہ چین اور پاکستان موسمیاتی تزویراتی تعاون میں شراکت دار ہیں اور ایک دوسرے کےخوشی غم میں شریک ہیں، مشکل وقت میں دل کی گہرائیوں کے ساتھ پاکستان کے ساتھ ہیں۔

ترجمان کے مطابق وزیر خارجہ وانگ ای نے پاکستانی ہم منصب سے ہمدردی کا اظہار بھی کیا ہے۔

 ژاؤ لی جیان کا کہنا ہےکہ چین نے پاکستان کو 4 ہزار خیمے، 50 ہزار کمبل اور 50  ہزار ترپالیں فراہم کی ہیں، پاکستان کو ہنگامی انسانی امداد کی اضافی کھیپ دینے کا بھی فیصلہ کیا ہے،  چینی ریڈ کراس پاکستان ریڈ کریسنٹ کو 3 لاکھ امریکی ڈالر نقد دے گی، آل پاکستانی چائنیز  انٹرپرائزز  ایسوسی ایشن نے سیلاب ریلیف فنڈ میں ڈیڑھ کروڑ روپیہ عطیہ دیا ہے۔

 ترجمان کے مطابق چین کو امید ہےکہ پاکستانی اس آفت پر قابو  پالیں گے اور جلد ہی اپنےگھر دوبارہ تعمیر کریں گے۔

Related Posts