ثناء میر بھی فخر زمان کی تعریف کئے بغیر نہ رہ سکیں

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ثناء میر بھی فخر زمان کی تعریف کئے بغیر نہ رہ سکیں
ثناء میر بھی فخر زمان کی تعریف کئے بغیر نہ رہ سکیں

لاہور: پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی سابقہ کپتان ثناء میر بھی پاکستانی بلے باز فخر زمان کی تعریف کئے بغیر نہ رہ سکیں۔

سابقہ کپتان نے ٹوئٹر پیغام میں فخر زمان کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ گراؤنڈ میں شور کے باعث کسی کو پتا نہیں چلا کہ گیند فخر زمان کے بلے سے ٹکرائی ہے یا نہیں مگر پھر بھی ان کا گراؤنڈ سے چلا جانا بہت ہی احسن اقدام ہے۔

دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رہنما عظمیٰ بخاری نے بھی فخر زمان کے اعلیٰ اسپورٹس مین اسپرٹ کا مظاہرہ کرنے پر ردعمل دیتے ہوئے فخر کو صادق اور امین ڈکلیئر کرنیکا مطالبہ کردیا۔

عظمیٰ بخاری نے ٹوئٹر پر فخر سے متعلق دو میمز شیئر کیں اور لکھا میچ کے بعد ساری قوم کی طرف سے فخر زمان کو ایک اور صادق اور امین ڈکلیئر کردیا جائے۔

مزید پڑھیں:شاہین شاہ آفریدی کو گھٹنے کے علاج کیلئے لندن بھیجنے کا فیصلہ

انہوں نے 2 بھارتی فلموں کے پوسٹر کے ساتھ فخر زمان کی تصویر شیئر کی، ایک پوسٹر’ایماندار‘ فلم کا ہے جبکہ دوسرا ’کیوں کہ میں جھوٹ نہیں بولتا‘ کا ہے۔

Related Posts