ٹوئٹر کے سیکورٹی امور میں بھارتی مداخلت پر پاکستان کا اظہار تشویش

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

 پاکستان نے ٹوئٹرپلیٹ فارم پر بھارت کی ہیرا پھیری پر سخت تشویش کا اظہار کیا ہے۔

ایک بیان میں ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ بھارتی حکومت نےٹوئٹر کے  سکیورٹی سسٹم میں دراندازی کی کوشش کی، پاکستان کو اس حوالے سے بھارتی اور امریکی میڈیا میں آنے  والی خبروں پر سخت تشویش ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاری نے نریندر مودی کو بھی دکھی کردیا

ترجمان کے مطابق میڈیارپورٹس کےمطابق معاملہ بھارتی پارلیمانی اسٹینڈنگ کمیٹی برائے آئی ٹی کو ٹوئٹرکی بریفنگ میں سامنے آیا، ٹوئٹر کے ایک سابق ملازم کی جانب سے امریکا میں قانونی بیانات پربھی بات کی گئی۔

ترجمان کا کہنا ہےکہ  ٹوئٹرپرکشمیریوں اور میڈیا پرسنز کو بھارت کے غیر سنجیدہ  قانونی اعتراضات پر  بلاک کیا جاتا ہے، یہ کارروائیاں بین الاقوامی معیارات، اصولوں اور معلومات کے  بہاؤ کے فریم ورک کے خلاف ہیں، بھارت پاکستان کے سفارتی مشنز اور ریڈیوپاکستان کے ٹوئٹر اکاؤنٹس کی بندش فوری طورپر واپس لے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے مطالبہ کیا ہےکہ بھارت اقوام متحدہ کے آزادی اظہار کے قائم بین الاقوامی اصولوں اور معیارات کی پاسداری کرے، بھارت عالمی سطح  پر انٹرنیٹ ڈومین کو کنٹرول کرنےکے لیے حیلوں بہانوں کے استعمال سے باز رہے۔

Related Posts