پاک بحریہ کا ریلیف آپریشن جاری، ماتلی میں غیر مسلم کمیونٹیز میں امداد تقسیم

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان نیوی کا سندھ کے دور دراز دیہی علاقوں بشمول دادو، سانگھڑ، میر پور خاص، قمبر شہداد کوٹ، سیہون اور سکھر میں ریلیف آپریشن جاری ہے۔

پاک بحریہ کے اہلکاروں نے بدین کے علاقے ماتلی میں عیسائی اور ہندو کمیونٹی کے بچوں، بزرگوں اور خواتین سمیت مختلف افراد کو ریلیف فراہم کیا۔ یہ افراد سیلابی پانی میں دو روز سے محصور تھے۔ پاک بحریہ نے ان افراد کی درخواست پر فوری عمل درآمد کرتے ہوئے بنیادی اشیائے ضرورت فراہم کیں۔

پاک بحریہ کے میڈیکل کیمپ مختلف مقامات پر طبی خدمات فراہم کر رہے ہیں جن میں خصوصی طور پر لیڈی ڈاکٹر اور خواتین پیرا میڈیکل اسٹاف تعینات کیا گیا ہے۔

پاک بحریہ کی موبائل میڈیکل ٹیمیں کشتیوں کے ذریعے پانی میں پھنسے لوگوں کو طبی سہولیات ان کی دہلیز پر فراہم کر رہی ہیں۔ پاک بحریہ کے اہلکار سیلاب زدہ علاقوں سے گھروں میں پھنسے مقامی لوگوں کو ریسکیو کر کے محفوظ مقامات پر منتقل کر رہے ہیں اور سیلاب متاثرین میں راشن،تیار کھانا ،پینے کا صاف پانی اور دیگر ضروری سامان بھی تقسیم کیا جا رہا ہے۔

متاثرہ علاقوں کی سول انتظامیہ اور مقامی افراد کی جانب سے ضرورت کی اس گھڑی میں پاک بحریہ کی کاوشوں کو سراہا جا رہا ہے ۔

Related Posts