اداکار کیئنو ریویز کی برطانوی جوڑے کی شادی میں شرکت

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اداکار کیئنو ریویز کی برطانوی جوڑے کی شادی میں شرکت
اداکار کیئنو ریویز کی برطانوی جوڑے کی شادی میں شرکت

اداکار کیئنو ریویز نے نارتھمپٹن شائر جوڑے کی شادی میں شرکت کرکے نہ صرف جوڑے کو حیران کردیا بلکہ وہاں پر موجود لوگ بھی حیران رہ گئے۔

حال ہی میں نارتھمپٹن شائر کے ایک جوڑے نے ہوٹل میں شادی کی تقریب کا اہتمام کیا، جس میں اداکار کیئنوریویز بھی موجود تھے۔

شادی میں شرکت کے حوالے سے مس روڈ نائٹ نے کہا کہ اُن کے شوہر نے جب اداکار کو ہوٹل کے باہر دیکھا تو اُن سے شادی میں شرکت کرنے کی درخواست کی تھی، جس پر اداکار نے کہا تھا کہ وہ کرینگے۔

مس روڈ نائٹ نے کہا کہ ہمیں ایسا لگ رہا تھا کہ وہ شاید شادی میں شرکت نہیں کرینگے لیکن جب تقریب کے دوران اداکار آئے تو ہم سب حیران رہ گئے۔

اُن کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہم اُن کی شرکت سے بہت زیادہ خوش ہوئے تھے اور ہم نے انھیں شراب کی بھی دعوت دی تھی جس سے انہوں نے یہ کہہ کر انکار کردیا کہ اُن کی بہت لمبی فلائٹ ہے اس لئے وہ شراب نہیں پی سکتے۔

Related Posts