وزیر اعظم شہباز شریف خیبر پختونخوا کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ آج کریں گے

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

شہباز شریف
(فوٹو: آن لائن)

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف خیبر پختونخوا کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ آج کریں گے۔ وزیر اعظم کو چارسدہ کے دورے کی دعوت عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے صوبائی صدر ایمل ولی نے دی۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف صدر اے این پی خیبر پختونخوا ایمل ولی کی دعوت پر چارسدہ کا دورہ کریں گے۔ گزشتہ روز وزیر اعظم نے ایمل ولی سے سیلاب کے نقصانات اور متاثرین کی امداد کے متعلق بات چیت کی۔

یہ بھی پڑھیں:

سیلاب نے بڑے پیمانے پر تباہی مچائی۔بلاول بھٹوکی امداد کی اپیل

وزیر اعظم شہباز شریف سیلاب سے متاثرہ عوام سے ملاقات بھی کریں گے۔ متاثرہ علاقوں کے دورے کے موقعے پر اے این پی کے صدر ایمل ولی خان اور دیگر اے این پی قیادت بھی وزیر اعظم کے ہمراہ ہوگی۔

چارسدہ کے علاوہ وزیر اعظم شہباز شریف نوشہرہ کے دورے کے دوران سیلاب سے پیدا صورتحال کے ساتھ ساتھ امدادی کارروائیوں کا جائزہ لیں گے۔ خیبر پختونخوا میں مہمند ڈیم کی سائٹ کا دورہ بھی کریں گے۔ 

خیبر پختونخوا کے دورے کے موقعے پر وزیر اعظم کو مہمند ڈیم منصوبے پر تفصیلی بریفنگ دی جائے گی۔ خیال رہے کہ ملک بھر میں سیلاب کے باعث 1 ہزار سے زائد افراد جاں بحق ہوئے۔ امدادی سرگرمیاں تیزی سے جاری ہیں۔

Related Posts