“شاہنواز دھانی کو وزیر اعلیٰ سندھ بنایا جائے”

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بھارت کے خلاف میچ میں ایک ایسے وقت میں جب پاکستان کا کوئی بلے باز کھل کر کھیل نہیں پارہا تھا تو شاہنواز دہانی نے اپنی طوفانی بلے بازی سے لوگوں کے دل موہ لیے۔

6 گیندوں پر 16 رنز بنانے پر انشال بخاری نے ٹوئٹر پر لکھا کہ ’ کسی بھی دوسرے کھلاڑی سے اچھا کھیلے۔ شاباش چیمپیئن دہانی!!’

طاہر زاہد نے لکھا کہ شاہنواز دہانی کی یہ اننگز آصف علی اور خوشدل شاہ کے مجموعی کیریئر سے بہتر ہے۔

شاہ میر نے لکھا دہانی نے پاکستان کے لئے 2 اوورز میں وہ کیا جو بھٹو خاندان مل کر کئی دہائیوں میں نہیں کرسکا۔

قاسم عمر نے مراد سعید کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ روہت شرما دہانی کے چھکے دیکھ رہے ہیں۔

افاہ نامی ہینڈلر نے معروف بھارتی ویب سیریز مرزا پور کے ایک سین کی تصویر لگاتے ہوئے لکھا کہ اس دہانی کی یہ حالت ہے۔

احتشام الحق نے لکھا کہ دہانی کو سندھ کا اگلا وزیراعلیٰ ہونا چاہیے۔

جہانزیب نے لکھا کہ بھارت نے آصف علی کی تیاری کی تھی لیکن پرچے میں دہانی آگیا۔

Related Posts