پاک فضائیہ کا سیلاب سے متاثرہ سندھ، بلوچستان اور جنوبی پنجاب میں بحالی آپریشن جاری

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاک فضائیہ کا سندھ، بلوچستان اور جنوبی پنجاب کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ریسکیو، ریلیف اور بحالی کا آپریشن تیز رفتاری سے جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ہالا، مٹیاری، تلہار، ماچھی، بولانی، لاشاری، ناروا، سیہون شریف، گھارو، جاتی، کوڈاریو، حاجی پور، چوہڑ جمالی، میرپور خاص، سائیں داد، بلو اور جھل مگسی میں راشن، پکا ہوا کھانا اور پانی کی بوتلوں سمیت دیگر امدادی اشیاء تقسیم کی گئیں۔

یہ بھی پڑھیں:

ڈیرہ اسماعیل خان، 4روز قبل سیلابی ریلے میں بہنے والا بچہ زندہ سلامت مل گیا

ترجمان پاک فضائیہ کا کہنا ہے کہ حاجی پور، بستی شیر محمد، لاکھڑا، مٹیاری، شہداد کوٹ، صحبت پور، بستی جاگیر گبول، فاضل پور اور اللہ ورائیو جمالی کے ضرورت مند خاندانوں میں راشن پیک، 3100 پکے ہوئے کھانے کے پیکٹ اور 1100 پانی کی بوتلوں سمیت دیگر اشیائے ضروریہ پر مشتمل امدادی سامان تقسیم کیا گیا۔

پاک فضائیہ کا کہنا ہے کہ پی اے ایف کے بیسز خیبر پختونخوا میں حالیہ طوفانی بارشوں سے ہونے والی تباہی کے بعد ملک و قوم کی پکار پر لبیک کہنے کے لیے ہمہ تن تیار ہیں۔ پی اے ایف کے فری میڈیکل کیمپ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں مقامی لوگوں کو مسلسل مفت طبی سہولیات فراہم کر رہے ہیں۔ 

پاک فضائیہ کے فیلڈ ہسپتالوں میں تعینات پی اے ایف کی میڈیکل ٹیموں نے 721 مریضوں کو مفت طبی امداد بھی فراہم کی۔خیال رہے کہ سندھ، بلوچستان اور جنوبی پنجاب سمیت ملک کے مختلف حصوں میں سیلاب نے تباہی مچا رکھی ہے۔ ملک بھر میں 1ہزار سے زائد شہری جاں بحق ہو گئے۔ 

Related Posts