قومی کرکٹ ٹیم آج بھارت کے خلاف اپنا ایشیا کپ کا پہلا میچ کھیلنے والی ہے جس سے قبل کپتان بابر اعظم کی ٹیم کو ہدایات دینے اور جذباتی خطاب کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق کپتان بابر اعظم نے روایتی حریف بھارت کے خلاف میچ سے قبل کھلاڑیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ٹی 20 ورلڈ کپ میں ہم نے بھارت کو کس طرح ہرایا تھا، اسے یاد کریں۔ اسی باڈی لینگویج سے کھیل پیش کرنا ہے۔
ایشیا کپ 2022، پاکستان اور بھارت کے مابین کرکٹ میچ آج ہوگا
ویڈیو میں کپتان بابر اعظم نے کہا کہ ہم نے جس طرح ورلڈ کپ میں کھیل کر دکھایا، ماضی میں جا کر وہ یاد کریں، جب یاد کریں گے سب یاد آنا شروع ہوجائے گا۔ سوچنا شروع کریں۔ تیاری تو کی ہی جارہی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کردہ ویڈیو میں قومی ٹیم کے کپتان نے کہا کہ اچھی تیاری وہ ہے کہ جو ٹریننگ میں کیا اسے میچ میں اپلائی کیا جائے۔ آپ جو یہاں کر رہے ہیں، اسے میچ میں بھی اپلائی کریں۔ پھر رزلٹ آئے گا۔
"𝘈𝘱𝘱𝘭𝘺 𝘸𝘩𝘢𝘵 𝘺𝘰𝘶 𝘩𝘢𝘷𝘦 𝘱𝘳𝘦𝘱𝘢𝘳𝘦𝘥 𝘢𝘯𝘥 𝘺𝘰𝘶 𝘸𝘪𝘭𝘭 𝘨𝘦𝘵 𝘵𝘩𝘦 𝘳𝘦𝘴𝘶𝘭𝘵𝘴"
🔊🔛 Listen to the encouraging words from our captain 👏 #AsiaCup2022 | #BackTheBoysInGreen pic.twitter.com/odSavfgKO6
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) August 27, 2022
بابر اعظم نے انجری کے باعث ٹیم سے آؤٹ شاہین آفریدی کے متعلق کہا کہ میں جانتا ہوں کہ ہمارا اہم فاسٹ بولر میچ میں ہمارے ساتھ نہیں کھیلے گا لیکن اس کی کمی محسوس نہیں ہونے دیں گے۔ فاسٹ بولرز یہ بات سن لیں، شاہین آفریدی کو بھی علم ہو کہ ٹیم نے میرے بعد بھی کرکے دکھایا۔