پاکستان میں کورونا کے 270نئے کیسز رپورٹ، 3 مزید شہری جاں بحق

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ملک بھر میں کورونا کے 104 نئے کیسز رپورٹ، 91 مریضوں کی حالت تشویشناک
ملک بھر میں کورونا کے 104 نئے کیسز رپورٹ، 91 مریضوں کی حالت تشویشناک

اسلام آباد: ملک بھر میں کورونا کے 270نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وائرس کے باعث 3 مزید شہری جاں بحق ہو گئے۔

قومی ادارۂ صحت کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں مجموعی طور پر 15 لاکھ 68 ہزار 453افراد کورونا سے متاثر جبکہ 30 ہزار 574وائرس کے باعث جاں بحق ہوئے۔ شرحِ اموات 2 فیصد پر برقرار ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

شوگر کے متعلق سائنسدانوں کی نئی تحقیق سامنے آگئی

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کی تشخیص کیلئے 16ہزار 871ٹیسٹ کیے گئے جبکہ مثبت کیسز کا تناسب 1.60 فیصد رہا۔ ٹیسٹس کی مجموعی تعداد 3 کروڑ 68 ہزار 215ہوگئی جبکہ کورونا کے 118مریض انتہائی نگہداشت میں ہیں۔

ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 390مریضوں نے کورونا کو شکست دے دی جس سے صحتیاب افراد کی تعداد 15 لاکھ 28 ہزار907 تک جا پہنچی جبکہ فعال کیسز8 ہزار 972 ہو گئے۔ وائرس سے سب سے زیادہ پنجاب اور سندھ متاثر ہوئے۔

سندھ میں کورونا سے 5لاکھ 93 ہزار 184افراد متاثر جبکہ 8 ہزار 227 جاں بحق ہوئے۔ پنجاب میں 5لاکھ 20 ہزار 697شہری متاثر جبکہ 13 ہزار 608 انتقال کر گئے۔ وائرس سے متاثرہ تیسرا سب سے بڑا صوبہ خیبر پختونخوا رہا۔

خیبر پختونخوا میں کورونا سے 2لاکھ 23 ہزار380 افراد متاثر جبکہ 6ہزار 347جاں بحق ہوئے۔ اسلام آباد میں 1 لاکھ 39ہزار10افراد کورونا سے متاثر جبکہ 1 ہزار 30جاں بحق ہوئے۔ آزاد کشمیر میں 44 ہزار 228 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔

آزاد جموں و کشمیر میں وائرس کے باعث 793افراد انتقال کر گئے۔ بلوچستان میں 35 ہزار938 شہری کورونا سے متاثر جبکہ 378 جان کی بازی ہار گئے۔ گلگت بلتستان میں 12ہزار 16افراد کورونا سے متاثر جبکہ 191 جاں بحق ہو گئے۔ 

Related Posts